228
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا نے ایران پر نئی پابندیوں کے تحت ایران کی پیٹرو کیمیکل اور دیگر کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق 6 ایرانی پیٹرو کیمیکل کمپنیوں، ان کے ذیلی اداروں، ملائیشیا اور سنگاپور کی تین کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
مذکورہ کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایشیا میں ایرانی پیٹرو کیمیکل اور پیٹرولیم خریداروں کو تیار کرنے، فروخت کرنے اور بھیجنے کا الزام ہے۔
اطلاعات کے مطابق سنگاپور اور ملائیشیا کی کمپنیوں کو کروڑوں ڈالر مالیت کے ایرانی پیٹرو کیمیکلز اور پیٹرولیم کی پیداوار، فروخت اور ترسیل میں ملوث ہونے پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
پابندیوں میں شامل کمپنیوں پر امریکی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار کرنے پر پابندی لگ سکتی ہے اور امریکا میں موجود ان کمپنیوں کے اثاثے بھی ضبط کیے جا سکتے ہیں۔