اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئے روز کورونا کیسز میں اضافہ ، امریکہ نےچین کے
مسافروں پر نئی پابندیا ں لگانے پر غور شروع کر دیا ہے ، چین میں کورونا کیسز میں
بے تحاشا اضافے کے باعث اٹلی نے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا
ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے ۔امریکا نے بھی چینی مسافروں پر نئی کورونا پابندیاں
عائد کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
کورونا،چین میں مردہ خانے ،ہسپتال بھر گئے،ہنگامی صورتحال
اطالوی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ چین سے آنے والے تمام مسافروں کو اینٹیجن سویبس اور وائرس کی ترتیب سے گزرنا ہوگا۔
اطالوی آبادی کو وائرس سے بچانے کے لیے کورونا کی مختلف حالتوں کی نگرانی اور جانچ کا یہ اقدام ضروری ہے۔ اطلاعات کے
مطابق بیجنگ اور شنگھائی سے آنے والے مسافروں کی کورونا ٹیسٹنگ 26 دسمبر سے میلان کے ہوائی اڈے پر شروع کر دی
گئی ہے۔ دوسری جانب بیجنگ کی جانب سے اگلے ماہ سے اپنی سرحدیں دوبارہ کھولنے کے اعلان کے بعد امریکا بھی چین
مزید پڑھیں
چین میں کورونا نے تباہی مچا دی ، روزانہ 10لاکھ کیسز رپورٹ
سے آنے والے مسافروں پر نئی کورونا پابندیوں پر غور کر رہا ہے۔ برطانیہ اور جرمنی نے بھی کہا ہے کہ وہ چین میں کورونا وائرس
کے بڑھتے ہوئے کیسز پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، لیکن فی الحال چینی مسافروں پر نئی پابندیوں پر غور نہیں کر رہے ہیں۔ بھارت،
جاپان، ملائیشیا، تائیوان پہلے ہی غیر ملکی مسافروں کے لیے نئی کورونا پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔