قطر حماس کے ہاتھوں یرغمال شہریوں کی رہائی کیلئے تعاون کر ے،امریکی صدر 

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، امریکی صدر جو بائیڈن نے قطر سے مطالبہ کیا کہ وہ حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے امریکی شہریوں کی رہائی اور جنگ سے متاثرہ فلسطینیوں کے انخلاء میں تعاون کرے۔واضح رہے کہ چند روز قبل عرب میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔

یہ معاہدہ دونوں جماعتوں کے درمیان کئی دنوں تک جاری رہنے والی بات چیت کے بعد طے پایا ہے۔ کئی ہفتوں سے مذاکرات جاری تھے۔دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے 100 خواتین اور بچوں کو اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی کے بدلے رہا کیا جائے گا۔ 4 یرغمالیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔