ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملوں کی حمایت نہیں کرینگے،امریکی صدر

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل کےلبنان پر حملے جاری ، امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیل کے حملے کی حمایت نہیں کریں گے۔دو روز قبل ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد امریکہ نے اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے میزائل حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے جو پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ جی 7 ممالک نے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد ایران کے خلاف نئی اور سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کیا ہے جس پر جلد عمل درآمد کیا جائے گا۔جو بائیڈن کے مطابق ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے خطے میں انتہائی خوفناک صورتحال پیدا کر سکتے ہیں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ کینیڈا، جرمنی، جاپان، برطانیہ، فرانس اور اٹلی سمیت G7 ممالک ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے حق میں نہیں ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل ایران نے اسرائیل پر براہ راست 200 بیلسٹک میزائل داغے تھے۔. پاسداران انقلاب نے کہا کہ یہ حملہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا