تقریر ایڈیٹنگ معاملہ ،امریکی صدر کا بی بی سی کیخلاف کارروائی کا اعلان

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف اگلے ہفتے قانونی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق ان کے وکلا کا خیال ہے کہ بی بی سی کی جانب سے انہیں بلین ڈالر یا اس سے زائد ہرجانہ دیا جانا چاہیے۔ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ’’ہم ممکنہ طور پر امریکہ میں بی بی سی کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ اب سنجیدہ قانونی رخ اختیار کر چکا ہے اور وہ جلد اس پر عملی قدم اٹھانے والے ہیں۔صدر ٹرمپ کے مطابق بی بی سی کے معاملے پر ان کی برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر سے ابھی تک بات نہیں ہوئی، تاہم وہ جلد اس حوالے سے گفتگو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس تنازعے کو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے تناظر میں بھی دیکھا جانا چاہیے۔
یاد رہے کہ بی بی سی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تقریر کو غلط انداز میں ایڈٹ کرنے پر معذرت تو کر لی تھی، تاہم ادارے نے ہرجانہ ادا کرنے سے واضح انکار کیا ہے۔ بی بی سی حکام نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ غلطی غیر دانستہ تھی اور اس پر معذرت کافی ہے۔گزشتہ روز بی بی سی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ٹرمپ کی تقریر پر مبنی وہ ایڈٹ شدہ دستاویزی پروگرام، جو 2024 میں نشر کیا گیا تھا، دوبارہ کبھی نہیں دکھایا جائے گا۔ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ مقدمے کے اعلان کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ دونوں ممالک کے میڈیا اور سیاسی حلقوں میں نئی بحث کو جنم دے گا، جبکہ بی بی سی اپنی ادارتی پالیسی کے دفاع کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہے۔مزید پیشرفت آنے والے دنوں میں متوقع ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں