امریکی صدر کا اگلے سال چین کا دورہ کرنے کا اعلان

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ سال چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

یہ اعلان دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو اور باہمی روابط میں حالیہ مثبت پیش رفت کے بعد سامنے آیا ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ بات چیت کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان نہایت تعمیری اور خوشگوار گفتگو ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات، عالمی تنازعات اور اقتصادی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق صدر شی جن پنگ نے انہیں آئندہ برس چین کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ اپریل 2026 میں چین کا دورہ کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ٹرمپ نے چینی صدر کو امریکہ کے باضابطہ دورے کی دعوت بھی دی، جو انہوں نے قبول کرلی ہے۔ شی جن پنگ اگلے سال ہی امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔
گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ اور چینی صدر نے یوکرین جنگ، تائیوان کے مسئلے، اور امریکہ کی جانب سے چینی سویا بین کی خریداری جیسے اہم امور بھی زیرِ بحث آئے۔ امریکی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں اور یہ رابطہ اس بات کا مظہر ہے کہ چین اور امریکہ عالمی سطح پر اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔
ادھر چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے تائیوان کے مسئلے پر چین کا واضح مؤقف ایک مرتبہ پھر دوہرایا۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کہ *’’تائیوان کی چین میں واپسی جنگِ عظیم دوم کے بعد کے بین الاقوامی نظام کا ایک اہم حصہ ہے‘‘* اور چین اس معاملے پر اپنا اصولی مؤقف برقرار رکھے گا۔سیاسی مبصرین کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی تازہ گفتگو اور باہمی دوروں کے اعلان سے چین۔امریکہ تعلقات میں پیدا ہونے والی سرد مہری میں کمی آنے کا امکان ہے، اور یہ پیش رفت خطے میں سفارتی استحکام کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں