امریکی وزیر دفاع کامیزائل بردار آبدوزیں مشرق وسطی میں تعینات کرنے کا حکم

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر امریکی وزیر دفاع نے میزائل بردار آبدوزوں اور ابراہم لنکن طیارہ بردار جہاز مشرق وسطیٰ میں تعینات کرنے کا حکم دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے تعینات کی گئی یو ایس ایس جارجیا آبدوز جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوز ہے۔
یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور دیگر اتحادی اسرائیل اور حماس پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
جنگ بندی کے معاہدے سے تہران میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ اور بیروت میں حزب اللہ کے ایک سینئر کمانڈر کی ہلاکت کے بعد خطے میں کشیدگی کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
سوشل میڈیا پر امریکی فوج کی پوسٹ کے مطابق جوہری آبدوز یو ایس ایس جارجیا جولائی میں پہلے ہی بحیرہ روم میں موجود تھی، آبدوز کی تعیناتی کا اعلان ایک غیر معمولی اقدام تھا۔
امریکی وزیر دفاع کی اپنے اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کے بعد پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا کہ ڈیفنس چیف نے ابراہم لنکن اسٹرائیک گروپ کو علاقے میں فوری طور پر تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔
امریکی فوج پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں اضافی لڑاکا طیارے اور بحری جنگی جہاز تعینات کرے گی کیونکہ واشنگٹن اسرائیل کے دفاع کو مضبوط کرنا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ حماس اور حزب اللہ کے سینئر رہنماؤں پر حملوں کے بعد ایران نے اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔