66 اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن کا کہنا ہے کہ امریکا سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن کا کہنا ہے کہ امریکا سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
اینٹونی بلینکن نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات فلسطین اور دیگر مسائل کی وجہ سے پیچیدہ ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ کے مطابق سعودی اسرائیل معاہدہ مشرق وسطیٰ میں مزید استحکام لائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس کوشش کا مقصد ایک ایسے معاہدے تک پہنچنا ہے جو تبدیلی لائے۔
امریکہ نے سعودی عرب کی طرف سے حوثیوں کو امن مذاکرات کی دعوت کا خیر مقدم کیا ہے۔
اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں سعودی قیادت کی جانب سے یمن میں برسوں سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے حوثی باغیوں کو مذاکرات کی دعوت کا خیر مقدم کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی گروپ کا ایک اہم رکن اسی سلسلے میں رواں ہفتے سعودی عرب پہنچا ہے جو 2014 کے بعد حوثی گروپ کے کسی بھی رکن کا سرکاری دورہ ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ رواں سال یمن سے حجاج کرام کی سعودی عرب پروازوں اور قیدیوں کے تبادلے کو مثبت پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔