141
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستانی تیل اور گیس کی تنصیبات پر دہشت گردوں کے حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ اطلاعات ہیں کہ 4 سرکاری اہلکار اور 2 شہری ہلاک ہوئے، جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید ہے، صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، کسی سیاسی امیدوار یا جماعت کی کوئی حیثیت نہیں، جمہوری اقدار کے نفاذ، اظہار رائے کی آزادی اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔ سب پر لاگو کیا جائے.