100
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا نے واضح کیا ہے کہ صحافیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے چاہے وہ پاکستان ہوں، غزہ یا کہیں بھی۔واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ دنیا میں کہیں بھی صحافیوں کی حفاظت اور تحفظ ضروری ہے، صحافیوں کو آزادی سے اپنا کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا ہے کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے چاہے وہ امریکا، پاکستان یا غزہ میں ہوں۔ صحافت ایک ایسا مسئلہ ہے جسے ہم شدت سے محسوس کرتے ہیں۔