امریکہ نے تجارتی تحقیقات کا دائرہ وسیع ،کینیڈا سمیت 60 ممالک شامل

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی حکومت نے اپنی تجارتی پالیسیوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے

تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دنیا کے تقریباً 60 ممالک کو اس میں شامل کر لیا ہے، جن میں کینیڈا بھی شامل ہے۔امریکی حکام کے مطابق یہ تحقیقات اس بات کا جائزہ لینے کے لیے کی جا رہی ہیں کہ آیا متعلقہ ممالک کی تجارتی پالیسیاں یا اقدامات امریکی تجارت کے لیے غیر منصفانہ یا امتیازی ہیں۔
امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر نے اس ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ Section 301 of the Trade Act of 1974 کے تحت یورپین یونین اور چند دیگر ممالک کے خلاف تحقیقات شروع کر رہا ہے۔ بعد ازاں بدھ کی شام جاری کیے گئے ایک بیان میں ان تحقیقات کو مزید وسعت دیتے ہوئے کئی دیگر ممالک کو بھی اس فہرست میں شامل کر لیا گیا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان تحقیقات کا مقصد یہ جانچنا ہے کہ آیا مختلف ممالک کی پالیسیاں امریکی تجارت پر غیر ضروری بوجھ ڈال رہی ہیں یا امریکی کمپنیوں کے لیے رکاوٹ پیدا کر رہی ہیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ ماہ امریکہ کی سپریم کورٹ نے امریکی صدر کی جانب سے استعمال کیے جانے والے ایک اہم ٹیرف طریقہ کار کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ اسی طریقہ کار کے تحت ٹرمپ انتظامیہ نے “لبریشن ڈے” کے نام سے ٹیرف اور فینٹانائل سے متعلق ڈیوٹیز عائد کی تھیں، جن کا اطلاق کینیڈا، میکسیکو اور چین پر بھی کیا گیا تھا۔
عدالت کے فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے Section 122 of the Trade Act of 1974 کا استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر کی درآمدات پر عارضی طور پر 10 فیصد ٹیرف نافذ کر دیا۔ تاہم اس قانون کے تحت یہ ٹیرف صرف 150 دن تک ہی نافذ رہ سکتا ہے جب تک کہ اسے امریکی کانگریس کی منظوری حاصل نہ ہو جائے۔ماہرین کے مطابق نئی تجارتی تحقیقات عالمی تجارتی تعلقات پر اثر ڈال سکتی ہیں اور ممکن ہے کہ آنے والے مہینوں میں امریکہ اور دیگر ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی میں اضافہ دیکھنے کو ملے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں