فوجیوں پر حملے کا جواب اپنے وقت اور اپنے طریقے سے دیں گے ،امریکہ

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایک ہی ڈرون حملہ ہوا ہے. ہم جانتے ہیں کہ ایران ان گروہوں کے پیچھے ہے. صدر جو بائیڈن مشاورت سے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں
جان کربی نے مزید کہا ہے کہ سوڈان میں امریکی فوجیوں پر ڈرون حملہ تنازع کو بڑھانے کے لیے کیا گیا تھا, وہ ایرانی حکومت کے ساتھ فوجی جنگ اور خطے میں اس کے پھیلاؤ کو نہیں چاہتے بلکہ اپنے شیڈول، وقت اور اپنے انتخاب کے طریقے سے حملے کا جواب د یں
امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات تعمیری رہے ہیں، جس میں یرغمالیوں کی رہائی کے نئے معاہدے کے فریم ورک کا جائزہ لیا گیا ہے.
واضح رہے کہ دو روز قبل اردن میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 30 زخمی ہوئے تھے. امریکی صدر جو بائیڈن اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اردن میں ہونے والے حملے کا الزام ایران پر عائد کیا.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔