261
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے باب الرحمہ کی مسجد الاقصی میں اسرائیلی افواج کے داخلے اور توڑ پھوڑ کی مذمت کی ہے۔
او آئی سی کے مطابق باب الرحمہ مسجد الاقصیٰ کا اٹوٹ انگ ہے، مقدس مقامات کی خلاف ورزی، عبادت کی آزادی اور مسلمانوں کے عقائد پر کھلا حملہ ہے۔
او آئی سی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فلسطینی عوام، فلسطینی سرزمین اور مقدس مقامات کی مسلسل اور کھلی خلاف ورزیوں کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔