اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کے حوالے سے فیصلے کا اعلان نہیں کیا جا سکا۔.
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کے حوالے سے سماعت کی۔. پی ٹی آئی کے وکیل ایڈوکیٹ خالد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔.
سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے فیصلہ ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ آج نہیں آئے گا، چھٹیاں آرہی ہیں اور ہائی کورٹ کا کورس بھی ہے۔.
ایڈوکیٹ خالد چوہدری نے کہا کہ ہم توقع کر رہے ہیں کہ آج فیصلہ آئے گا، جس پر عدالت نے کہا کہ اگلی سماعت کی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔.
واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے مقدمے کی سماعت کے دوران 35 گواہوں کے بیانات درج کئے۔.
احتساب عدالت نے 18 دسمبر کو 190 ملین پاؤنڈ کے حوالے سے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔. عدالتی عملے نے بتایا تھا کہ فیصلے کا اعلان 23 دسمبر کو کیا جائے گا۔.