264
اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز ) نور مقدم قتل کیس کے مدعیان اور مجرموں کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلہ آج سنائے گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ پیر کو دوپہر 12.30 بجے نور مقدم قتل کیس کی اپیلوں پر فیصلہ سنائے گا۔
عدالت نے 21 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔اسلام آباد سے سابق سفیر شوکت مغدام کی صاحبزادی نو ر مقدم کو 20 جولائی 2021 کو قتل کر دیا گیا تھا۔مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 24 فروری 2022 کو نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت جبکہ اس کے دو ملازمین جان محمد اور افتخار کو دس سال قید کی سزا سنائی تھی ۔
نورمقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر نے گزشتہ سال 15 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔