اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چین کے نائب وزیراعظم تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے نائب وزیراعظم سی پیک کی 10 سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے، چینی مہمان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔
دفتر خارجہ کے مطابق چینی نائب وزیر اعظم سی پیک کی 10ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے ساتھ ساتھ چینی نائب وزیراعظم، صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان باہمی اور دفاعی تعاون کے فروغ کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جولائی اور یکم اگست کو عام تعطیل کا اعلان
بیان کے مطابق نائب چینی وزیراعظم نے سی پیک اور پاک چین اقتصادی تعلقات میں اہم کردار ادا کیا، وہ سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد میں بھی سرگرم رہے
دوسری جانب چینی نائب وزیراعظم کی آمد پر 31 جولائی اور یکم اگست کو اسلام آباد میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔