14
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بی سی سی آئی نے چیمپئنز ٹرافی جیتے والی ٹیم کے بڑی انعام کا اعلان کر دیا ، ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر 58 کروڑ بھارتی روپے دیے جائیں گے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھاری انعامی رقم ان کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان میں تقسیم کی جائے گی جو ٹورنامنٹ کی جیت کا حصہ تھے۔اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کو پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر 2.24 ملین ڈالر کا انعام دیا تھا۔اس کے علاوہ رنر اپ ٹیم نیوزی لینڈ کو 1.12 ملین ڈالر ملے۔واضح رہے کہ 9 مارچ کو چیمپئنز ٹرافی کا فائنل نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں بھارتی جنگجوؤں نے کیویز کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔