بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بہار میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے گاؤں کے بااثر شخص سے 1500 روپے قرض لیا جس پر سود ادا نہ کرنے پر اس کی بیوی کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق قرض کا سود ادا نہ کرنے پر بااثر شخص اور اس کے بیٹے نے خاتون کو برہنہ کر دیا اور پھر چہرے پر پیشاب کر دیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر نے پرمود سنگھ نامی شخص سے 1500 روپے ادھار لیے تھے جو اس نے ادا کر دیے تھے لیکن قرض دینے والا اس رقم پر سود کا مطالبہ کر رہا تھا جو اس نے ادا کرنے سے انکار کر دیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے پولیس کو دی گئی شکایت میں تشدد کا بھی الزام لگایا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہفتہ کی رات گاؤں کے بااثر افراد نے اسے گھر بلایا جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔