219
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آصف غفور نے سیلاب متاثرین کے لیے پاک فوج کی جانب سے لگائے گئے ریلیف اور فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔
پاک فوج اور سول انتظامیہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔
یہ بات کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے سیلاب سے متاثرہ تحصیل لاکھڑا ضلع لیسبیلہ کے دورے کے دوران کہی۔
اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور آرمی افسران نے انہیں سیلاب متاثرین کو درپیش مسائل اور پاک فوج کے امدادی اقدامات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے سیلاب متاثرین کے لیے پاک فوج کی جانب سے لگائے گئے ریلیف اور فری میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا۔