عمران نیازی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ غیر معمولی واقعہ تھا ،شہباز شریف 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ ایک غیر معمولی واقعہ تھا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کا ایک سال مکمل ہونے پر بیان میں کہا کہ جب انہوں نے اقتدار سنبھالا تو حالات بہت مشکل تھے اور انہیں بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا۔

 

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عمران نیازی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔ یہ صرف اس لیے نہیں کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد پی ڈی ایم حکومت برسراقتدار آئی بلکہ یہ وہ موقع تھا جب پاکستان کی تقریبا تمام سیاسی قوتیں ایک غیر مقبول حکومت کو آئینی طور پر ہٹانے کے لیے پارلیمنٹ کے فورم کو استعمال کرنے کے لیے اکٹھی ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف منشور رکھنے والی جماعتوں نے قومی مفاد پر اتحاد کا مظاہرہ کیا جو ملک میں سیاسی انقلاب کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ محاذ آرائی کے برعکس، یہ سیاسی مفاہمت اور تعاون کی سیاست کے ایک نئے دور کا آغاز تھا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان کی جانب سے بچھائی گئی اقتصادی بارودی سرنگوں اور عالمی سطح پر تیل اور خوراک کی سپلائی لائنوں میں رکاوٹوں کے باوجود پاکستان کی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔ دیوالیہ ہونے کی تمام پیشین گوئیاں غلط ثابت ہوئیں۔ حکومت ملکی معیشت کی بحالی کے لیے مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com