دریائےستلج میں پانی کی سطح ایک بار پھر بلند ہونے لگی، کئی دیہات زیر آب

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) دریائے ستلج میں پانی کی سطح ایک بار پھر بلند ہونے لگی، کئی دیہات زیر آب ، ہیڈ گنڈا سنگھ والا میں پانی کی سطح ایک بار پھر 20 فٹ تک بڑھ گئی۔دریائے ستلج میں طغیانی کے باعث ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 65 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا، دریا اوور فلو ہونے سے کئی دیہات زیر آب آگئے جس کے باعث الرٹ جاری کردیا گیا

ستلج اور راوی دونوں مقامات پر پانی کے باعث ضلعی انتظامیہ پھنس گئی ریسکیو اہلکار بھی مشکلات کا شکار ہوگئے۔
بہاولنگر ضلع میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کے باعث دریائے ستلج میں پانی کی سطح ایک بار پھر بلند ہونے لگی، ہیڈ سلیمانکی پر پانی کا اخراج 57196 کیوسک اور اخراج 46186 کیوسک تک پہنچ گیا۔
ضلع بہاولنگر میں نچلے درجے کے سیلاب سے تین تحصیلیں بری طرح متاثر ہوئیں، پانی کے تیز بہاؤ سے کئی حفاظتی بند ٹوٹ گئے، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی قیمتی فصلیں بھی سیلابی پانی سے تباہ، درجنوں رہائشی کیمپوں اور آبادیوں کو شدید نقصان پہنچا۔
متاثرہ علاقوں میں ہزاروں افراد تاحال بے گھر ہیں، سیلابی پانی سے فصلیں اور مکانات زیرآب آنے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
احمد پور شرقیہ میں بھی دریائے ستلج میں پانی کی سطح 6 فٹ بلند ہوگئی، پتن ایمن والا کے قریب وسیع فصلیں زیرآب آگئیں۔
ہیڈ پنجند سے گزرنے والے دریائے ستلج اور دریائے چناب کے پانی کی سطح بھی ہیڈ پنجند پر ریکارڈ کی گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com