ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

تاہم اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گردونواح میں الگ تھلگ موسلادھار بارشوں کا بھی امکان ہے۔ بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے چند بڑے شہروں کے درجہ حرارت:

اسلام آباد اور مظفرآباد سولہ ڈگری سینٹی گریڈ، مری بارہ، لاہور اور پشاور بائیس، کراچی بائیس، کوئٹہ اور گلگت دس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سترہ اور لیہہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com