225
اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 41.07 فیصد ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ہوئی جس میں مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد کمی ہوئی جب کہ ایک ہفتے کے دوران 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 41.07 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، مہنگائی سے متوسط طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا جب کہ 44 ہزار سے زائد ماہانہ آمدنی والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 42.42 فیصد کا ریکارڈ تھا۔
یہ بھی پڑھیں
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 41.54 فیصد تک پہنچ گئی
مجموعی شرح
ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران آٹا، گھی، چینی، تازہ دودھ، بکرے کا گوشت، چاول اور نمک سمیت 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔
8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 10 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
مزید پڑھیں
20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
ادارہ شماریات
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت اوسطاً 1705 روپے ہوگئی، گھی، دال ماش، دال، چاول اور نمک کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا
پیاز 22 روپے، لہسن 18 روپے مہنگا ہوگیا۔ فی کلو انڈے 16 روپے۔ روپے فی درجن سستا ہو گیا۔