وائٹ ہاؤس کا پشاور دھماکے کے لواحقین سے اظہار تعزیت

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وائٹ ہاؤس نے پشاور میں مسجد کے اندر ہونے والے خودکش دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا اور سوگواران سے اظہار تعزیت کیا۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان ایڈرین واٹسن نے اپنے بیان میں کہا کہ پشاور سے افسوسناک اور دل دہلا دینے والی خبر آئی ہے ۔

نمازیوں پر حملہ ناقابل معافی فعل ہے۔ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ دہشت گردی ناقابل دفاع ہے، نمازیوں کو نشانہ بنانا غیر ذمہ دارانہ فعل ہے۔ایڈرین واٹسن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ پشاور میں پولیس لائنز کے اندر مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 100 افراد شہید اور 140 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca