اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی بارش جاری ہے ،سردی بڑھ گئی لاہور، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جب کہ سوات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
قبل ازیں پی ایم ڈی نے بتایا کہ آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش پہاڑوں پر برف ہونے کا امکان ہے۔
تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیے گئے چند بڑے شہروں کے درجہ حرارت:
اسلام آباد بارہ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور سولہ، کراچی پچیس، پشاور تیرہ، کوئٹہ نو، گلگت سات، مری تین اور مظفر آباد دس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق، سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ پہاڑوں پر برف باری کے امکانات کے ساتھ ابر آلود موسم جبکہ جموں میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ .
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:
سری نگر، پلوامہ، شوپیاں اور بارہمولہ میں تین ڈگری سینٹی گریڈ، جموں دس، لیہہ منفی چھ اور اننت ناگ میں چار ڈگری سینٹی گریڈ۔