اقتدار کی منتقلی کیلئے شامی عوام کی خواہشات کا احترام کیا جائے،خلیج تعاون کونسل

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) خلیج تعاون کونسل نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا۔

کویت میں منعقدہ خلیج تعاون کونسل کے 46ویں غیر معمولی اجلاس میں شام، لبنان اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خلیج تعاون کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ شام کی خودمختاری اور سالمیت میں بیرونی مداخلت کو مسترد کرتی ہے اور شام میں اقتدار کی منتقلی کے لیے شامی عوام کی خواہشات کا احترام کیا جانا چاہیے۔

اس کے علاوہ خلیج تعاون کونسل نے کہا کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔دوسری جانب لبنانی فوج کے سربراہ نے سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سعودی عرب اور لبنان نے باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ شام میں بشار حکومت کا خاتمہ امریکہ، اسرائیل اور ایک پڑوسی ملک کے منصوبے کا نتیجہ ہے۔واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے دعویٰ کیا تھا کہ شام میں بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنا امریکہ، اسرائیل اور شام کے پڑوسی ملک کے منصوبے کا نتیجہ ہے۔آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ شام کے ایک پڑوسی ملک نے بھی بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔. ہمارے پاس ثبوت ہے، شک کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com