خوبصورت اور جوان دکھنے کا شوق ، چہرے کی سرجری کیلئے خاتون نے گھر بیچ دیا

اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) ایک امریکی خاتون نے اپنا گھر فیس لفٹ سرجری کے لیے بیچ دیا اور اب ایک وین میں رہتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والی 50 سالہ کیلی بیزلے نے خوبصورت اور جوان نظر آنے کے لیے چہرے کی سرجری کرانے کا فیصلہ کیا۔

عورت کی کہانی انٹرنیٹ پر بہت سے لوگوں کو رلا رہی ہے، کیونکہ کیلی نے اپنا تین بیڈ روم والا گھر $14,000 (11 لاکھ روپے) میں فیس لفٹ سرجری کے لیے بیچ دیا اور اب وہ ایک وین میں رہتی ہے۔کیلی کا کہنا ہے کہ انہیں پلاسٹک سرجری کے ذریعے ایک نیا چہرہ ملا ہے، اور وہ چاہتی ہیں کہ لوگ اس طریقہ کار پر شرمندہ نہ ہوں۔

Lady
ان کا مزید کہنا تھا کہ 48 سال کی عمر میں میرا چہرہ تیزی سے تبدیل ہو رہا تھا جب کہ جلد پر جھریوں اور دھبوں کے ذریعے عمر بڑھنے کے آثار نمودار ہونے لگے تھے اس لیے انہوں نے فیس لفٹ سرجری کرانے کا فیصلہ کیا تاہم میرے پاس اتنے پیسے نہیں تھے۔ جس کی وجہ سے مجھے اپنا مکان بیچنا پڑا۔کیلی نے اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے کہا، "سرجری کے نتائج میری توقع سے زیادہ تھے، مجھے جوان نظر آنے کی امید نہیں تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔