مردہ قرار دی گئی خاتون 2 گھنٹے بعد زندہ ہو گئی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ میں مردہ قرار دی گئی خاتون 2 گھنٹے بعد دوبارہ زندہ ہو گئی۔یہ واقعہ لنکا شائر کاؤنٹی، نیبراسکا میں پیش آیا جہاں نرسنگ ہوم میں رہنے والی ایک خاتون کو عملے نے مردہ قرار دے دیا اور ڈاکٹروں کو نہیں بلایا گیا۔لیکن مردہ خانے کے عملے نے 74 سالہ کانسٹینس گلانٹز کو دو گھنٹے بعد زندہ پایا۔

مقامی پولیس کے مطابق یہ ایک بہت ہی غیر معمولی معاملہ ہے۔لنکاشائر کاؤنٹی کے ڈپٹی چیف شیرف بین ہوسکن کے مطابق، ‘میں 31 سال سے ملازمت پر ہوں اور میں نے ایسا کچھ نہیں دیکھا،نرسنگ ہوم نے 3 جون کو صبح 9:44 بجے خاتون کو مردہ قرار دے دیا، جس کے بعد لاش کو مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا۔وہاں جب خاتون کی بے جان لاش میز پر رکھی گئی تو عملے کے ایک رکن نے دیکھا کہ وہ سانس لے رہی ہے۔جس کے بعد فوری طور پر طبی امداد طلب کی گئی اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ ابھی تک زندہ ہیں۔
مردہ خانے کے عملے نے خاتون کو مردہ قرار دیے جانے کے 2 گھنٹے بعد صبح 11:45 پر پیرامیڈیکس سے رابطہ کیا۔نرسنگ ہوم کی انتظامیہ نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے جبکہ مقامی پولیس کے مطابق خاتون کے اہل خانہ کو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔پولیس نے معاملے کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary
    Urdu world Canada

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca