عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 1 ارب ڈالر کا قرض منظور کر لیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر ہے، عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 1 ارب ڈالر کا قرض منظور کر لیا ہے
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے لیے قرض کی منظوری دے دی ہے، یہ رقم داسو ہائیڈرو پروجیکٹ کے پہلے مرحلے پر خرچ کی جائے گی.
عالمی بینک کے مطابق اس منصوبے سے بجلی کی فراہمی میں بہتری اور توسیع ہوگی.
عالمی بینک کے بیان میں کہا گیا کہ اس منصوبے سے عوام کو سماجی اور اقتصادی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی، جب یہ منصوبہ مکمل ہو جائے گا تو 4320 سے 5400 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی.
واضح رہے کہ داسو ہائیڈرو پروجیکٹ دنیا کی بہترین سائٹوں میں سے ایک ہے، داسو صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہستان میں واقع ہے

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca