104
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا چاہتی تھی کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو جائے اور دنیا میں پاکستان کا تماشا بن جائے لیکن ہم نے ایسا نہیں ہونے دیا۔
سینیٹ میں دیے گئے بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 13 سے 14 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، انہیں 15 سے 16 ارب تک بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم بہتر معیشت کے لحاظ سے دنیا کی 24ویں معیشت تھے لیکن غلط فیصلوں کی وجہ سے ہم 47ویں معیشت بن گئے۔