172
اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) دنیا کا سب سے گہرا ہوٹل 1,375 فٹ نیچے واقع ہے جس کے کمرے کا ریٹ 688 ڈالر فی رات ہے۔
ویلز میں سنوڈینیا کے پہاڑوں کی گہرائی میں ایک لاوارث کان میں واقع اس ہوٹل کا نام ‘ڈیپ سلیپ ہے اور اسے گہرے ترین ہوٹل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
اس میں چار کیبن بنائے گئے ہیں، کھانے پینے کی جگہ ہے اور بیت الخلاء وغیرہ بنائے گئے ہیں۔ ہر کیبن میں ڈبل بیڈ لگائے گئے ہیں۔ ایک دفعہ یہاں نمک کی کان تھی۔ لیکن یہاں تک رسائی بہت آسان نہیں ہے کیونکہ پہاڑ کے اندر 419 میٹر گہرائی تک جانے کے لیے قدیم راستے اور لوہے کی تاریں ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ یہاں پہنچنا بہت مشکل اور قدرے تکلیف دہ ہو سکتا ہے۔مہمانوں کو پہلے گرم پانی دیا جاتا ہے اور مزیدار کھانا بھی پیش کیا جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں ہرموسم میں درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ پر برقرار ہے۔ تاہم وائی فائی، بجلی، پلمبنگ اور دیگر سہولیات بھی دستیاب ہیں۔