سائنسدانوں نے دنیا کا پہلا سپر کمپیوٹر تیار کیا ہے جو انسانی دماغ کی سطح پر نیٹ ورکس کو ایکٹیویٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے یہ سپر کمپیوٹر تیار کیا ہے جسے ڈیپ ساؤتھ کا نام دیا گیا ہے۔ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی کے ماہرین کا تیار کردہ یہ سپر کمپیوٹر اگلے سال کام کرنا شروع کر دے گا۔
یہ بھی پڑھیں
انسانی دماغ کے خلیوں پر مشتمل کمپیوٹر چپ کی تیاری شروع
سائنسدانوں کے مطابق یہ کمپیوٹر 228 ٹریلین آپریشن فی سیکنڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو کہ انسانی دماغ کے افعال کے برابر ہے۔انہیں امید ہے کہ یہ کمپیوٹر انہیں یہ سمجھنے میں مدد کرے گا کہ ہمارے دماغ اتنی ساری تفصیلات کا تجزیہ کرنے کے لیے اتنی کم توانائی کیوں استعمال کرتے ہیں۔اگر وہ اس کا اندازہ لگانے میں کامیاب ہو گئے تو مستقبل میں وہ ایک مشینی دماغ تیار کر سکیں گے جو انسانی دماغ سے بھی زیادہ طاقتور ہو گا۔
مزید پڑھیں
47 سال کا حساب کتاب پلک جھپکنے میں کرنے والا سپر کمپیوٹر تیار
اس تحقیقی کام سے انسانی دماغ کے افعال کو سمجھنے میں بھی مدد ملے گی۔محققین نے کہا کہ ہم ابھی تک یہ نہیں جانتے کہ ہمارا دماغ خلیات کو کام کرنے کے لیے کس طرح استعمال کرتا ہے، اس لیے ہم اس طرح کمپیوٹر نیٹ ورک تیار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ روایتی کمپیوٹرز گرافکس پروسیسنگ یونٹس اور ملٹی کور سینٹرل پروسیسنگ یونٹس کا استعمال کرتے ہیں جو بہت سست رفتاری سے کام کرتے ہیں اور بہت زیادہ توانائی استعمال کرتے ہیں، لیکن ہمارا کمپیوٹر اسے بدل دے گا۔