اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )رائل کیریبین جہاز ٹائی ٹینک سے 5 گنا بڑا ہو گا، جس میں 20 ڈیکیں، نیویارک کے مشہور سینٹرل پارک کی نقل اور بے شمار سہولیات ہوں گی۔
کمپنی نے اکتوبر 2022 میں جہاز پر سفر کے لیے بکنگ شروع کی تھی اور تقریباً تمام ٹکٹ گھنٹوں میں فروخت ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں
ٹائیٹینک سے 5 گنا بڑا مسافر جہاز تیار
یہ جہاز اپنے پہلے سفر کے دوران امریکی شہر میامی سے کیریبین جزائر جائے گا اور اس میں 7600 افراد سوار ہوں گے۔
یہ 1198 فٹ اونچا جہاز ہے جس کا وزن 250 ہزار 800 ٹن ہے، اسی لیے اسے دنیا کا سب سے بڑا کروز شپ قرار دیا گیا ہے۔
اس کے 40 ریسٹورنٹ ہیں جب کہ کمپنی کے مطابق اس میں ایک بہت بڑا سوئمنگ پول بھی ہے جب کہ جہاز میں پہلی بار مسافروں کے لیے واٹر پارک بھی دستیاب ہوگا جس میں 6 واٹر سلائیڈز ہوں گی۔یہ جہاز فن لینڈ میں بنایا گیا تھا اور اس میں مسافروں کے لیے تفریح کے مختلف مواقع ہوں گے۔
مزید پڑھیں
ٹائٹینک کے لیے بنایا گیا چائے کا کپ نیلام ، بولی کتنی لگی ؟
ایک راک چڑھنے والی دیوار، سرف سمیلیٹر اور منی گالف کورس بھی دستیاب ہوں گے۔
آئیکون میں بچوں کے لیے جھولے ہوں گے اور متعدد دیگر تفریحی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔جہاز میں کل 2805 کمرے ہیں جنہیں 14 مختلف زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے، جیسے کہ 3 منزلہ ٹاؤن ہاؤس جس کا اوسط ہفتہ وار کرایہ $75,000 ہے۔جہاز پر ایک آبشار بھی بنائی جا رہی ہے اور مسافر آئس شو سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔