اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دنیا کی معمر ترین شخصیت سمجھی جانے والی خاتون ٹومیکو اتوکا 116 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی معمر ترین شخصیت قرار دی جانے والی جاپانی خاتون ٹومیکو اتوکا 116 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق جاپانی شہر آشیا سے تعلق رکھنے والی ٹومیکو اتوکا نے دوسری جنگ عظیم کے دوران جنوبی کوریا میں اپنے شوہر کی ٹیکسٹائل فیکٹری کا انتظام سنبھالا تھا اور وہ 1979 میں اپنے شوہر کی موت کے بعد سے مغربی جاپان کے صوبہ نارا میں اکیلی رہ رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 100 سال کی عمر میں وہ چھڑی کے سہارے کے بغیر مزار عاشیہ کی سیڑھیاں چڑھنے میں کامیاب ہوئے۔2019 میں وہ ایک نرسنگ ہوم میں چلی گئیں اور اس وقت وہ خود سے چلنے پھرنے کے قابل تھیں لیکن بعد میں وہ وہیل چیئر تک محدود ہوگئیں جب کہ دسمبر 2023 میں ٹومیکو اتوکا جاپان کی معمر ترین شخصیت بن گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹومیکو اتوکا کا انتقال 29 دسمبر 2024 کو وسطی جاپان کے ہیوگو پریفیکچر کے علاقے آشیا کے ایک کیئر ہوم میں ہوا۔