اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) 20 سالہ افشین اسماعیل کو دنیا کی سب سے چھوٹی قدامت والی شخصیت قرار
دے کر گنیز ورلڈ بک میں درج کر لیا گیا ، 20 سالہ افشین اسماعیل کا تعلق ایران سے ہے۔
افشین اسماعیل کا قد 2 فٹ 1.6 انچ ہے اور وہ کولمبیا کے ایڈورڈ نینو سے 2.7 انچ
چھو ٹے ہیں
جو اس سے قبل یہ ریکارڈ اپنے پاس رکھتے تھے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے افشین اسماعیل کا قد چیک کرنے کے بعد ورلڈ
ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا
ایران کے مغربی آذربائیجان صوبے کے ایک گاؤں میں پیدا ہونے والے علی افشین اسماعیل کی زندگی آسان نہیں تھی۔
اس کے والدین کو اپنے بیٹے کے قد کے بارے میں اس وقت پتہ چلا جب افشین 2 سال کا تھا
جب کہ اس کا پیدائشی وزن صرف 700 گرام تھا اور اب ان کا وزن 6.5 کلو کے قریب ہے۔
والدین کی آمدن نہ ہونے کی وجہ سے افشین کا بچپن میں علاج نہیں ہو سکا۔ اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے
افشین کو سکول جانے کا موقع بھی نہیں مل سکتا تھا اور تعلیم حاصل کرنا مشکل ہو جاتا تھا
تاہم افشین کو اس کے رشتہ داروں نے کچھ مدد کی تھی۔
دبئی میں افشین نے اپنا بڑا خواب بھی اس وقت پورا کر دیا جب اسے دنیا کی بلند ترین عمارت
برج خلیفہ دیکھنے کا موقع ملا۔افشین زیادہ تر کارٹونز اور سوشل میڈیا کا استعمال کرکے وقت گزار تاتھا۔
ٹام اینڈ جیری ان کا پسندیدہ کارٹون ہے۔