صہیونی فوج نے غزہ پر جارحیت کی نئی داستان رقم کردی،شہداء کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز

تفصیلات کے مطابق غزہ کے معصوم شہریوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے، خان یونس کے قریب صہیونی فوج کے فضائی حملے میں 30 بے گناہ فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فورسز نے رہائشی عمارتوں پر فضائی حملے کیے جس سے متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں، فضائی حملوں کے باعث درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار 28 ہو گئی ہے جن میں 3 ہزار بچے اور 1 ہزار 709 خواتین شامل ہیں۔
صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی 104 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے 250 مقامات پر حملے کیے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات کئی مقامات پر ٹینکوں کے ذریعے ہدف کو نشانہ بنایا گیا، یہ زمینی حملہ اگلے اقدامات کی تیاری ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا