غریب روٹی کو ترس رہا، ملک میں 88 وزیر ہیں جو کہتے ہیں کہ تنخواہ نہیں لیں گے ، زرداری کا پٹرول ڈلوائیں گے،شیخ رشید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ غریب کے پاس روٹی نہیں ہے، لیکن ملک میں 88 وزیر ہیں جو کہتے ہیں کہ تنخواہ نہیں لیں گے اور زرداری کا پٹرول ڈلوائیں گے ، یاد رکھیں جھنڈے کے نیچے ڈنڈا بھی ہے

لال حویلی کے باہر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 15 دن کے لیے سسرال گیا، غریب کی زندگی اجیرن کردی گئی ہے، عمران خان کو بتا دیا ہے کہ اب آر یا پار کرنے کا وقت ہے۔
مریم کا بیانیہ اس کے گھر میں نہیں مانا جارہا مریم، مجھے بتا ئوکہ تمہاری حکومت نہیں تو ہمت کر کے بتائو کس کی ہے
شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی کسی کے باپ کی نہیں میری ہے۔ اتوار تک میرا گھر لوٹنے والے سب کچھ واپس کر دیں ورنہ مقدمہ درج کر دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک قحط کی طرف جا رہا ہے اور لوگ دکانیں لوٹیں گے، معیشت تباہ ہوئی تو روس ٹوٹ گیا تھا، ہمارے پاس بھی اس وقت 10 ہزار کنٹینرز بندرگاہ پر کھڑے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ 15 دن جیل میں رہے اور اہم ترین لوگوں سے ملاقات کی جن پر واضح کیا کہ جب تک وہ ڈاکوں کے خلاف ہیں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ شاہد خاقان عباسی اور دیگر کا میری گرفتاری کی مذمت کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں
انہوں نے کہا کہ گلے پر انگوٹھا رکھ کر الیکشن کرانا ہوں گے، پنجاب اور مرکز کے ساتھ مل کر الیکشن کرانا چاہتے ہیں، انہیں کوئی کچھ نہیں دے رہا، آئی ایم اے معاہدے کے باوجود ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ ہے،

انہوں نے کہا کہ فوج ہماری ہے لیکن جلد یا بدیر فوج سمجھ جائے گی کہ ملک بچانے کے لیے شفاف انتخابات ضروری ہیں

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com