نیب کے نئے قانون میں خامیاں ہیں،نئے قانون میں یہ نہیں لکھا ہے کہ کیس کہاں بھیجے جائیں؟چیف جسٹس

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ نیب کے نئے قانون میں خامیاں ہیں جنہیں دیکھ رہے ہیں۔

سپریم کورٹ میں 23 کروڑ روپے کرپشن کے ملزم نواب خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نیب کے نئے قانون میں کچھ خامیاں ہیں جو ہم دیکھ رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا نیب کے نئے قانون میں یہ نہیں لکھا ہے کہ کیس کہاں بھیجے جائیں؟ صرف 23 کروڑ روپے کی کرپشن ہے 50 کروڑ کی نہیں۔ کیا نیب کے دائرہ اختیار سے باہر کیسز ختم ہو چکے ہیں؟

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نیب مقدمات واپس نہیں لے رہا، عدالتیں مقدمات واپس کر رہی ہیں۔ نیب کے نئے قانون کے بعد 23 کروڑ روپے کی کرپشن کا کیس نیب کے دائرہ اختیار سے باہر چلا گیا۔ کیس نیب کے دائرہ اختیار سے باہر جانے پر ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست غیر موثر ہو گئی۔

سپریم کورٹ نے 23 کروڑ کی کرپشن کے ملزم نواب خان کی درخواست ضمانت غیر موثر قرار دے کر خارج کر دی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com