176
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو آج اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی ہے جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اجلاس بلانے سے انکار کرتے ہوئے اجلاس 23 دسمبر تک ملتوی کر دیا ہے۔
سبطین خان نے گورنر پنجاب کی جانب سے بلائے گئے اجلاس کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک اجلاس چل رہا ہے تو ایوان کا دوسرا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا۔
اس حوالے سے آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے سپیکر کو یہ غلط فہمی ہے کہ قانون آئین سے ماورا ہے۔ آئین کے مطابق گورنر پنجاب وزیراعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے خبردار کیا ہے کہ آج اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، ورنہ پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی کی وزارت اعلیٰ کو مزید دو دن بچانے کی کوشش، ایجنڈے میں شامل تمام کارروائیاں جمعہ تک ملتوی کر دیں گئیں۔
مزید پڑھیں