اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہوگی، الیکشن کمیشن جب بھی الیکشن اکتوبر، نومبر میں ہوں گے اس کا اعلان کرے گا۔
اسلام آباد میں پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس ہے دعا کریں قر ض کی منظوری ہوجائے
پاکستان کو قرض کیلئے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم جگہ جگہ جا کر قرضہ مانگیں اور آئی ایم ایف سے بھیک مانگیں۔ یہ جینے کا طریقہ نہیں ہے۔ اب ایسی باتیں نہیں چلیں گی۔ چین کو احساس ہو گیا تھا کہ پاکستان مشکل میں ہے
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہوگی، الیکشن کمیشن اگلے انتخابات کی تاریخ دے گا، اکتوبر، نومبر میں جب بھی انتخابات ہوں گے، الیکشن کمیشن اس کا اعلان کرے گا۔
ََآئی ایم ایف نے اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کو شامل کرنے کی تصدیق کر دی
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آتے جاتے رہتے ہیں، پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ ہمیشہ قائم رہنا چاہیے، عوام کے ووٹوں سے جو بھی حکومت آئے وہ تعلیم کو ترجیح دےہمیشہ تعلیمی وظائف بڑھانے کی کوشش کی، دنیا نے تعلیم سے ہی ترقی کی ہے۔