ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ کی تاریخ تبدیل ہونے کا امکان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سیکیورٹی خدشات کے باعث ری شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست گجرات میں ہندوؤں کا تہوار نوراتری بڑے پیمانے پر منایا جا رہا ہے جس کے باعث وہاں سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہوں گے، جس کے باعث 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونے والی پاک بھارت میچ سیکیورٹی خدشات کے باعث ری شیڈول کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کپ؛ پاک بھارت میچ سے قبل احمد آباد کیلئے ہوائی جہازوں کے کرایوں میں اضافہ

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو تاریخ کو دوبارہ ترتیب دینے کی تجویز دی ہے، جس کے بارے میں بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہائی پروفائل گیم کی وجہ سے ہزاروں شائقین کے احمد آباد پہنچنے کی امید ہے جس کی وجہ سے سیکورٹی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔دوسری جانب اگر پاک بھارت میچ کی تاریخ تبدیل کی گئی تو شائقین کو لاجسٹک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ شائقین اپنے سفری انتظامات کو پہلے ہی حتمی شکل دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان،پاک بھارت ٹاکرا 15اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا

15 اکتوبر کو شیڈول میچ کے باعث ہوٹلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں جب کہ فضائی سفر بھی مہنگا ہو گیا ہے۔ پاک بھارت میچ کے دوران ہوٹل کی بکنگ کی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ ہوٹلوں میں ڈیلکس روم کی قیمت 5 ہزار 699 روپے سے بڑھ گئی ہے۔ 71 ہزار 999 بھارتی روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ایس جی ہائی وے پر واقع رینیسنس احمد آباد ہوٹل میں میچ کے دن کمرے کی بکنگ 8 ہزار سے بڑھا کر 90 ہزار 679 بھارتی روپے کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا، پاکستان ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہالینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com