ملک میں مہنگائی میں مزید اضافے کا امکان ہے،وزارت خزانہ کی رپورٹ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ملک میں مہنگائی میں مزید اضافے کا امکان ہے،وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے، بنیادی اشیا کی طلب اور رسد میں فرق کے باعث مہنگائی بڑھ رہی ہے، جب کہ قیمتوں میں اضافہ حالیہ ہفتوں میں پٹرولیم مصنوعات نے بھی مہنگائی میں اضافہ کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے اثرات سے مہنگائی بڑھ سکتی ہے تاہم مالی سال کے اختتام پر مہنگائی میں کمی کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے، کرنٹ اکائونٹ خسارے کو کنٹرول کرکے زرمبادلہ کے ذخائر پر دبا ئوکم کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال کے 8 ماہ میں ترسیلات زر میں 10 فیصد کمی، برآمدات میں 9.7 فیصد اور درآمدات میں 21 فیصد کمی ہوئی، مالی سال کے 8 ماہ میں کرنٹ اکانٹ خسارہ 68 فیصد کم ہوا اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں 68 فیصد کمی واقع ہوئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق 29 مارچ کو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 76 کروڑ ڈالر تھے اور 29 مارچ کو ڈالر کا ریٹ 283 روپے 92 پیسے تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 8 ماہ میں 18.2 فیصد اضافہ ہوا جب کہ جولائی سے فروری تک بجٹ خسارہ 4 فیصد بڑھ گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com