236
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پنجاب میں آج اور کل موسلا دھار بارش کا امکان ہے، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پنجاب میں آج اور کل موسلا دھار بارش کا امکان ہے، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے کے باعث کئی مقامات پر حفاظتی پشتے ٹوٹ گئے، کچے مکانات مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے، فصلیں تباہ اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
آواران میں بارش میں متعدد گاڑیاں بہہ گئیں، مقامی لوگوں نے خواتین اور بچوں سمیت 31 افراد کو بچالیا، کوئٹہ اور کوہلو سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں رات گئے تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے، بارشوں کا سلسلہ 30 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔