اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور میں موجود،وارنٹ گرفتاری پر آج عملدر آمد ہونے کا امکان

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد کی دو عدالتوں کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور میں موجود ہے اور وارنٹ پر آج عملدرآمد ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں 

خاتون جج کو دھمکی کا کیس، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد پولیس اسلام آباد پہنچ گئی، جہاں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کامیانہ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے مختلف آپشنز اور طریقہ کار پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد پولیس کی ٹیم کو زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ تک رسائی کے لیے مدد فراہم کی جائے گی، اسلام آباد پولیس زمان پارک جانے سے قبل عمران خان کے چیف سیکیورٹی آفیسر سے بھی رابطہ کرے گی۔ .
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس آئندہ 24 گھنٹوں میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے لیے زمان پارک جائے گی۔

عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست مسترد

واضح رہے کہ اسلام آباد کی دو عدالتوں نے گزشتہ روز توشہ خان کیس میں خاتون جج کو دھمکیاں دینے اور پیش نہ ہونے پر عمران خان کے الگ الگ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
عمران خان گزشتہ روز طلب کیے جانے کے باوجود سیکیورٹی خدشات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے تاہم انہوں نے لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی کی قیادت کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com