خاندان شریفیہ میں اقتدار کی جنگ لڑی جارہی ہے،مشیر اطلاعا ت کے پی کے

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ شریفیہ خاندان میں وزارت عظمیٰ کی جنگ جاری ہے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی شہزادی کہتی ہیں کہ انہیں کام نہیں کرنے دیا جا رہا، آپ کو کون کام نہیں کرنے دے رہا، آپ کے چچا اور والد کی حکومت ہےیہ رونا کیوں؟
انہوں نے کہا کہ شہزادی کے آنسو شریفیہ خاندان میں اختلافات کا منہ بولتا ثبوت ہیں، شریفیہ خاندان میں وزارت عظمیٰ کی جنگ جاری ہے، نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بننے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، نواز شریف بمقابلہ شہباز شریف گروپ آپس میں لڑ رہا ہے
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف کی گردن اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ نے دبائی ہے، مریم نواز کا ہدف بھی شہباز شریف اور ان کی حکومت ہے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ کرسی کی اس اندرونی لڑائی میں عوام رو رہے ہیں، شریفیہ خاندان کو عوام کے مسائل کی کوئی پرواہ نہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca