ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں، غزہ کے لوگ بقا کی تلاش میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی بحران کا سنگین خطرہ ہے، غزہ میں انسانیت کی بنیاد پر فوری جنگ بندی قائم کی جائے۔حماس کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے وسیع علاقے ویران ہو چکے ہیں اور 80 فیصد آبادی بے گھر ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کر دیا
واضح رہے کہ امریکا نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کو ایک بار پھر ویٹو کر دیا ہے۔اس سے قبل رواں برس اکتوبر میں بھی امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے برازیل کی قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔برازیل کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل کا مطالبہ کیا گیا تھا۔