گندم کا کوئی بحران نہیں،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کی جائے،وزیر اعظم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کا کوئی بحران نہیں، وافر ذخائر موجود ہیں، ناجائز منافع خوری کرکے مصنوعی قلت پیدا نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں گندم اور آٹے کی مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوری کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے ملک میں گندم کے موجودہ ذخائر کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملک میں مہنگائی عروج پر ہے ، شہباز شریف کا اعتراف

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور صوبوں کو ہدایت کی جارہی ہے کہ وہ پاسکو کے ذخائر سے فلور ملوں تک گندم کی ترسیل تیز کریں۔ جبکہ اسٹاک کی اتنی ہی مقدار جنوری کے آخر تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ دنوں میں 40 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں تقریباً1000 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ وفاقی اور صوبائی ادارے آٹے اور گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کریں۔اجلاس میں وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ، وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ، متعلقہ وفاقی اعلیٰ حکام اور صوبائی چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں

آئی ایم ایف سے کہا ہے غریبوں پر نہیں امیروں پر ٹیکس لگائیں گے پیسے دیں،شہباز شریف

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com