آئی ایم ایف سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی،حکومت عمران خان کے پیچھے پڑی ہے،فوا دچوہدری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آئی ایم ایف سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکر ٹری سے ملاقات کی ہے، ہمارے معاملات طے پاگئے ہیں-

آئی ایم ایف معاہدے کے لیے انتہائی سخت شرائط رکھے ہوئے ہے،اسحاق ڈار

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی، اس ملک کی تباہی کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں، پیٹرول سمیت ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے، لوگ اپنے بچوں کو پیدل سکول چھوڑ کر آتے ہیں۔ کیونکہ پیٹرول ڈالنے کے پیسے نہیں لیکن حکومت دن رات عمران خان کے پیچھے لگی ہوئی ہے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف سے پالیسی ریٹ بڑھانے پر اتفاق کر لیا  

فواد چوہدری نے کہا کہ آج لاہور میں امن لاہور ہائیکورٹ کی وجہ سے ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ کو اس کا سارا کریڈٹ جاتا ہے، عدالت کے حکم پر رات کو ملاقات ہوئی، آج جو حل ملا وہ عدالت میں بتائیں گے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سے ملاقات ہوئی ہے، ہمارے معاملات طے پاگئے ہیں، پنجاب پولیس عمران خان کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔