کوئی شک نہیں کہ مہنگائی کا بوجھ عوام پر پڑا ہے،مسائل حل کریں گے،شہباز شریف 

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو جن مشکلات کا سامنا ہے اس سے آگاہ ہیں،   برآمدات، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں پر توجہ دے کر معیشت کو آگے بڑھایا جائے گا۔

  وزیراعظم نے کہا کہ  گزشتہ روز وزیر خزانہ نے معیشت کے حوالے سے تفصیلی پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے اقتدار سنبھالا تو پہلا امتحان آئی ایم ایف معاہدہ تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچا، وفاق کے علاوہ صوبوں نے سیلاب متاثرین کے لیے اربوں روپے خرچ کیے، حالیہ سیلاب سے تقریباً 30 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا، تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے صوبوں نے اربوں روپے خرچ کیے ہیں۔ عالمی منڈیوں میں قیمتیں بڑھنے سے پاکستان کو اربوں روپے مزید ادا کرنے پڑے

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط مان لی ہیں، رکاوٹیں دور کر دی ہیں، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول کا معاہدہ ابھی تک نہیں ہوا، اب معاملہ بورڈ کے پاس جائے گا، آئی ایم ایف کے بورڈ سے منظوری لی جائے۔ امید ہے ڈیل ہو جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی کا بوجھ عوام پر پڑا ہے، امریکا سمیت ہر جگہ مہنگائی ہے، جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو معیشت کو پچھلی حکومت نے دفن کردیا، دوست ممالک نے پاکستان کا بہت ساتھ دیا۔ . سعودی عرب، یو اے ای نے آئی ایم ایف کی شرائط کے حوالے سے پاکستان کا ہاتھ تھاما جس پر ان کے مشکور ہیں۔۔

شہباز شریف نے کہا کہ چیلنجز کے باعث معاشی ترقی کی رفتار کم ہوئی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 10 ارب کی کمی ہوئی، چیلنجز پر قابو پانے کے لیے تمام تر کوششیں جاری ہیں، بجٹ کے حوالے سے کابینہ سے مشاورت کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com