صدر میکرون نے کہا کہ اسرائیل پر زور دیتے ہیں کہ وہ غزہ پر بمباری بند کرے، غزہ پر حملوں میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جنگ بندی سے اسرائیل کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پیرس میں منعقدہ انسانی امداد سے متعلق کانفرنس کے تمام شرکاء کا واضح موقف تھا کہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے علاوہ کوئی دوسرا حل نہیں ہے جس سے تمام شہریوں کو تحفظ حاصل ہو۔
۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فرانسیسی صدر کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جو جرائم آج کیے ہیں وہ کل پیرس، نیویارک اور دنیا میں کہیں بھی ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ اور دیگر مقبوضہ علاقوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔